جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول صوبائی آئی جیز پر ہونے کا الزام، اٹارنی جنرل سے وضاحت طلب

کنٹرول صوبائی آئی جیز

اسلام آباد : عدالت نے سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول صوبائی آئی جیز پر ہونے کے الزام پر اٹارنی جنرل کو تفصیلات لینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

سماعت کے موقع پر وکیل بابر اعوان نے دلائل دیئے کہ اعظم سواتی پر ایک ہی واقع کی پچاس مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ اعظم سواتی کی اسلام آباد سے دوسری جگہ منتقلی روکی جائے۔ سیکرٹری داخلہ کو احکامات جاری کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے خلاف درج مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

وکیل کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں زیادہ تر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اعظم سواتی اسلام آباد میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ آئی جیز پر سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول ہوتا ہے۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکریٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیسے سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول صوبائی آئی جیز پر ہوتا ہے؟ چیک کرکے بتائیں سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول اس طرح ہے۔ جس طرح بتایا جا رہا ہے؟

عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعے تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں