جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لاہور میں لڑکی کا مبینہ قتل، مقتولہ کے دو دوست گرفتار

مقتولہ کے دو

لاہور : لڑکی کے مبینہ قتل کے الزام میں مقتولہ کے دو دوست گرفتار کرلیئے گئے۔

لاہور کے علاقے ڈیفینس میں جوان سالہ لڑکی کے مبینہ قتل کے الزام مقتولہ کے دو دوستوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ کے چچا کے بیان پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق دونوں نوجوان مقتولہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے۔ مقتولہ نے دونوں دوستوں کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزمان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

چچا کے بیان کے مطابق شادی سے انکار پر لڑکی کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا۔ 26 سالہ لڑکی اپنی دوست کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔ لڑکی کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے جسم پر تشدد اور گلے پر نشان موجود ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں