جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نصیر آباد سے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

نصیر آباد

نصیر آباد : سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو مسافر وین سے گرفتار کرلیا۔

پولیس انسداد دہشتگردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے  کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں واٹر ٹینکر نے باپ اور بیٹی کو کچل دیا

ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگرد مسافر وین میں کوئٹہ سے نصیرآباد جارہا تھا۔ دوران تلاشی دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا۔

دہشتگرد سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دھماکا خیز مواد دہشت گردی کی واردات میں استعمال ہونا تھا۔

متعلقہ خبریں