جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اتحادی متحد ہیں، پی ڈی ایم کے غیر اخلاقی ہتھکنڈے بے نقاب ہو جائیں گے : ضیاء اللہ لانگو

پی ڈی ایم کے غیر

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بہت جلد عوام کے سامنے پی ڈی ایم کی سازشوں اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے بے نقاب ہو جائیں گے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے جاری بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم نے جو کھڈے ہمارے لیے کھودے ہیں، خود گر جائیں گے۔ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ متحد ہیں اور پی ڈی ایم کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی، اے این پی، ہزار ڈیموکریٹک، اے ین پی، جموری وطن پارٹی، جیسے اتحادیوں پر فخر ہے۔ بہت جلد عوام کے سامنے پی ڈی ایم کی سازشوں اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے بے نقاب ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ظہور بلیدی بی اے پی کے قائم مقام صدر مقرر، جام کمال کا کرسی چھوڑنے سے انکار

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ ٹولا اور چلا ہوا کارتوس ہے۔ پی ڈی ایم کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں یہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام رہی۔

میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ پی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اور منزلیں جدا ہیں۔

متعلقہ خبریں