جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایف بی آر کو گرفتاریوں کی اجازت دینے سے ریونیو نہیں بڑھے گا: مفتاح اسماعیل

مفتاح

کراچی: مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو گرفتاریوں کی اجازت دینے سے ریونیو نہیں بڑھے گا، آپ ایف بی آر کو نیب بنانے لگے ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل کا کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ پر شہبازشریف کے کہنے پر یوٹرن لیا گیا، آئی ایم ایف کا پروگرام منقطع ہوگیا ہے، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے فنڈ روک دیے ہیں، 570 ارب کے تخمینے پر حکومت کو غور کرنا چاہیے، حکومت میڈیکل الاؤنس کی مد میں ٹیکس لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 3سال میں 70 سال جتنا قرضہ چڑھا دیا ہے: مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کا وعدہ تھا کہ بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، ہم بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھانے دیں گے، حکومت کی ترجیحات تنخواہ دار اور کاروباری شخصیات کیلئے الگ ہیں، کل سرپلس تمام صوبوں سے 11 ارب روپے آرہا ہے، شہبازشریف نے عمران خان کو یوٹرن لینے پر مجبور کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی 610 ارب روپے رکھی ہے، ایف بی آر کو گرفتاریوں کی اجازت دینے سے ریونیو نہیں بڑھے گا، آپ ایف بی آر کو نیب بنانے لگے ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں