جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

عالمی ادارہ صحت نے افریقا کو پولیو سے پاک قرار دیدیا

افریقا

دنیا میں پولیو سے متاثرہ تین ممالک میں سے ایک نائیجیریا میں بھی پولیو کے کیسز ختم ہوگئے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا کہ افریقی ملک نائیجیریا میں وائلڈ پولیو کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کے بعد افریقا کو پولیو فری قرار دے دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت افریقی ریجنل سرٹیفکیشن کمیشن برائے انسداد پولیو نے بھی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ طویل ویکسی نیشن پروگرام کے بعد افریقا کی 95 فیصد آبادی میں پولیو کے خلاف مدافعت پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

رپورٹس کے مطابق نائیجریا میں وائلڈ پولیو کیسز آخری بار 2016 میں رپورٹ ہوئے تھے۔

اب دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے اور پاکستان میں پولیو کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں