جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ہمیشہ امن کیلئے کوشاں رہے لیکن بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آرہی ہے: معید یوسف

معید

معید یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنا ہوگی، ہمیشہ امن کے لیے کوشاں رہے لیکن بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آرہی ہے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے پر آمادگی تک بھارت سے بات نہیں ہوسکتی، لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے رکھے، بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی روکنا ہوگی، بھارتی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیر ختم کر کے لداخ اور جموں کو بھارتی ریاست بنانے جارہا ہے : مشعال ملک

معید یوسف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ امن کے لیے کوشاں رہے لیکن بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آرہی ہے، بھارتی وزیرخارجہ نے قبول کیا بھارت نے فیٹف کو استعمال کیا، پاکستان افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے کوشش کرتا رہے گا، بھارت نے افغانستان کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا گڑھ بنا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بعض افغان عہدیداروں کے بیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے : معید یوسف

انہوں نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے بھارت میں مودی کو ہٹلر سے مطابقت دی جارہی ہے؟، جس پر بھارتی صحافی کرن تھاپر کے پاس معید یوسف کے سوال کا کوئی جواب نہ تھا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے بھارت میں کورونا صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا، مشیر قومی سلامتی نے کرن تھاپر کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کو واضح کردیا ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہے، واضح کردیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خاتمے تک بات چیت ناممکن ہے، خطے کا امن خراب کرنے کے لیے بھارتی تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں