حیران کن ریلوے اسٹیشن

ٹوکیو:محکمہ ریلوے نےایسا ریلوے اسٹیشن بنایا ہے جہاں نہ آنے کا راستہ ہے اور نہ ہی باہر نکلنے کا کوئی گیٹ ہے۔

جاپان کے محکمہ ریلوے نے مسافروں کو حیران کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اسٹیشن پر صرف ٹرین سے ہی پہنچاجاسکتا ہے۔

یہ ریلوے اسٹیشن مسافروں کو علاقے کا حسن دکھانے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔
جاپان کے یاماگوچی پریفیکچر کے پاس واقع اسٹیشن کا نام نشی کی گاوا اسٹیشن ہے جو ایک عجیب مقام ہے۔ یہ اسٹیشن نِشی کی دریا کے ساتھ واقع ہے جو ایک بہت خوبصورت اور پرفضا مقام ہے۔

عام افراد یہاں پہنچ ہی نہیں سکتے۔ قریبی پٹڑیوں سے گزرنے والی گاڑی ہی لوگوں کا یہاں لاتی ہے اور کچھ دیر کے لیے یہاں رکتی ہے۔ لوگ یہاں اتر کر حسین نظارے کا لطف اٹھاتے ہیں اور پھر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک عارضی جگہ ہے جس کا مقصد مسافروں کو یہاں کے حسن سے آشنا کرنا ہے۔

اسٹیشن کا نام سیرایو ماہی راشی ایکائی رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ نظارہ کرنے والا پلیٹ فارم