جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

امریکا: بکرے نے پولیس کی گاڑی میں جا کر اہم دستاویزات کھالیے

بکرے

واشنگٹن: امریکا میں بکرے نے پولیس کی گاڑی میں جا کر اہم دستاویزات چبالیے، خاتون پولیس افسر حیرت زدہ رہ گئی۔

پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی پر بکرے کے حملے کا یہ انوکھا واقعہ امریکی ریاست جارجیا کی کاؤنٹی ڈوگلیس میں پیش آیا۔

خاتون پولیس افسر معمول کے مطابق گشت پر تھی اور اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے لیے مکانات سے تھوڑا دور اپنی گاڑی کھڑی کرکے ڈیوٹی انجام دینے گئی تھی لیکن جب واپس لوٹی تو گاڑی میں ایک بکرا گھس چکا تھا جو کسی صورت باہر نکلنے کو تیار نہیں تھا۔

خاتون پولیس افسر کی بہت کوششوں کے بعد بکرا گاڑی سے باہر نکلا لیکن جب باہر آیا تو اس کے منہ میں پولیس کی اہم دستاویزات تھی جسے وہ چبا چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ماسک نہ پہننے پر پولیس نے بکرے کو گرفتار کرلیا

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ وہ معمول کے مطابق اپنی گاڑی کا دروازہ کھلا چھوڑ گئی تھی کیونکہ اسے متعدد مرتبہ خطرناک کتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان سے بچنے کے لیے وہ اپنی گاڑی کا دروازہ کھلا چھوڑتی ہے تاکہ اگر کوئی کتا ان کی طرف دوڑے تو وہ جلدی سے اپنی گاڑی میں سوار ہوجائیں۔

بکرے کے گاڑی میں گھسنے اور پولیس دستاویزات چبانے کا واقعہ پولیس افسر کی جسم کے ساتھ لگے کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں