جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

امریکا: خاتون کو سردرد نے کروڑ پتی بنادیا

خاتون

واشنگٹن : سردرد امریکی خاتون کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا جس کے باعث وہ 5 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت گئیں۔

امریکی خاتون جو دردناک سردرد میں مبتلا تھیں لیکن جب وہ اسٹور سے سردرد کی دوا لینی گئیں تو لکھ پتی بن کر لوٹیں۔

اولگا رچی نامی خاتون کا سردرد ان کے لیے اس وقت خوشی کا باعث بن گیا جب وہ اسٹور سے سردرد کی دوا لینی گئیں اور ساتھ میں لاٹری کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔

اولگا رچی کا کہنا ہے کہ میں ٹکٹ اور دوا خرید کر گھر لوٹی تو میں نے دیکھا کہ میرے ٹکٹ پر بمبپر انعام نکلا ہے جس کی انعامی رقم پانچ لاکھ ڈالر ہے۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر مجھے اپنے آنکھوں پر یقین نہ رہا کہ میں ہی وہ خوش نصیب ہوں جس نے بمبپر انعام جیتا ہے، میں خوشی سے تقریباً بے ہوش ہوگئی تھی۔

اولگا رچی کا کہنا ہے کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے گھر کی مرمت کرائیں گی اور باقی کی رقم اپنی ریٹائرمنٹ کے لیے سنبھال کر رکھیں گی۔

متعلقہ خبریں