جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو سمیت دس اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کردی

چیف ایگزیکٹو

واشنگٹن: امریکا نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو سمیت دس اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

پابندی کے شکار افراد کا تعلق ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈ سے ہے۔ پابندی ہانگ کانگ کی علاقائی خود مختاری مجروح کرنے پر لگائی گئی ہے۔

امریکی سیکریٹری خزانہ اسٹیون منچ کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کی خود مختاری کو مجروح کرنے والوں کے خلاف پابندی لگائی گئی۔

ان افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے آزادی اظہار، اسمبلی اور جمہوری عمل کو روکنے کے لئے براہ راست پالیسیوں کا نفاذ کیا، اور اس کے نتیجے میں وہ ہانگ کانگ کی خود مختاری کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں