جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا نے عراق سے اپنی فوج کی واپسی کے عمل کو جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا

فوج

بغداد: امریکا نے عراق میں تعینات اپنی مسلح افواج کی واپسی کے عمل کو جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا، امریکی فوج سترا سالوں سے اس ملک میں موجود ہے۔

یہ فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں کیا گیا، مذاکرات کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا جس کا مقصد علاقے میں نئی حکمت عملی تشکیل دینا ہے۔

بیان کے مطابق دونوں ملک اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو گروپ کے خطرے سے سے آگاہ ہیں اس لئے فوج میں کمی بتدریج کی جائے گی۔

اس وقت پانچ ہزار دو سو فوجی عراق کے مختلف تنصیبات کی حفاظت کے لئے ملک میں موجود ہیں جو انٹرنیشل متحدہ فوج کا حصہ ہیں۔

مذاکرات میں فوجیوں کی واپسی کے سلسلے میں کوئی حتمی تاریخ طے نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں