جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا: پولیس کی ایک اور سیاہ فام شہری پر فائرنگ، مظاہرین کا احتجاج

سیاہ

کنوشا: امریکا میں ایک اور سیاہ فام شہری پر پولیس کی فائرنگ کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، زخمی شخص اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیرعلاج ہے۔

امریکی شہر کنوشا میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی جیکب بلیک اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ مظاہروں کے دوران کئی گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا : پولیس اہلکار پر سیاہ فام شخص کے قتل کی فرد جرم عائد، مظاہروں کا سلسلہ جاری

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی، متعدد مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔ انتظامیہ نے حالات پر قابو پانے کے لیے کرفیو نافذ کردیا۔

اس واقعے نے تین ماہ قبل پولیس اہلکار کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کی ہلاکت کی یاد تازہ کر دی ہے۔ واقعے کے بعد سے سیاہ فاموں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں