جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکا: سمندری طوفان آئی سائی یس مزید طاقتور ہوگیا، فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ

سمندری

فلوریڈا: امریکی ریاست بہاماس سے فلوریڈا کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھنے والا سمندری طوفان آئی سائی یس مزید طاقتور ہوگیا، فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں آئی سائی یس طوفان کے نتیجے میں بگڑے حالات کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے آئی سائی یس سمندری طوفان ایک سو چھتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

طوفان کی شدت کے باعث امریکا کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے۔

تقریبا سات کروڑ امریکی شہری اس خطرناک طوفان کی زد میں ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ طوفان ملک کے گرم علاقوں تک پہنچ گیا تو اس میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں