جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

امریکی حکومت کا وی چیٹ اور ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان

پابندی

واشنگٹن: چین کی معروف لپ سنکنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ اور ’وی چیٹ‘ پر امریکی حکومت نے پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی حکومت کی جانب سے وی چیٹ پر اتوار یعنی 20 ستمبر سے پابندی عائد کی جا رہی ہے جب کہ امریکی شہری 12 نومبر سے چینی لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت نے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپلیکشنز پر پابندی عائد کردی

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیاں ملک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور صارفین کا ڈیٹا بھی چوری کر رہی ہیں تاہم چین نے امریکا کی جانب سے لگائے جانے والے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

امریکی حکومت کے اعلان کے بعد ملک بھر میں کل بروز اتوار سے صارفین ’وی چیٹ‘ کے استعمال سے محروم ہو جائیں گے جب کہ صارفین 12 نومبر تک چینی ایپ ٹک ٹاک کا استعمال کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں