جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، خاتون جاں بحق اور 5 افراد زخمی: اسلام آباد

امریکی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم سے خاتون جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے، حادثہ مبینہ طور پر ٹریفک سگنل توڑنے کے باعث پیش آیا۔

اسلام آباد کے فیصل چوک پر سگنل بند ہونے کے باوجود امریکی سفارت خانے کی گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی آگے بڑھا دی، تیز رفتاری کے باعث گاڑی سامنے سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ہری پور کی رہائشی خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ نازیہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بیمار ماں، بیوی،5 بیٹیوں کا سہارا فائر بریگیڈ اہلکار واجبات نہ ملنے پر صدمے سے ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت امریکی سفارت خانے کی گاڑی پاکستانی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ حادثے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کرکے سفارت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں