جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن نے بیٹی کو 13 سال سے ناراض باپ سے ملوادیا

امیتابھ

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں ایک بیٹی کو 13 سال بعد اپنے ناراض باپ سے ملوادیا۔

کون بنے گا کروڑ پتی کے 13 ویں سیزن میں پیر کے روز نشر ہونے والی قسط میں ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی خاتون بھاگیاشری نے بتایا کہ ان کے والد پسند کی شادی کرنے کے بعد سے ناراض ہیں۔

بھاگیاشری کا کہنا تھا کہ شادی کو 13 سال کا عرصہ ہوجانے کے بعد بھی والد نے ان سے رابطہ نہیں کیا، نا ہی ان سے ملاقات ہوئی جب کہ ان کے والد نے ان کی ننھی بیٹی کو بھی نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

خاتون نے اپنے والد سے معافی بھی مانگی جس پر امیتابھ بچن نے کہا کہ آپ کے والد فون کال پر ہیں اور آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں، یہ سن کر خاتون خوشی سے جھوم اٹھیں۔

بھاگیاشری نے کون بنے گا کروڑ پتی میں ساڑھے 12 لاکھ روپے کی رقم جیتی، انہوں نے 25 لاکھ کے سوال کا جواب نہ دے پانے کی وجہ سے مقابلہ وہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں