جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کی  ورلڈ کلاس فٹ بالر میسی اور رونالڈو سے ملاقات

میسی اور رونالڈو

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی شہرۂ آفاق فٹبالرز کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

امیتابھ بچن کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کرسٹیانو رولینڈو کی ریاض الیون اور لیونل میسی کی پیرس سینٹ جرمین (PSG) کے درمیان دوستانہ میچ دیکھنے کے لیے ریاض گئے تھے۔

بھارتی اداکار کواس میچ کے افتتاح کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا،امیتابھ بچن نےسوشل میڈیا پر خلیجی ملک میں گزرے اپنے یادگار وقت کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ریاض میں گزری ایک زبردست شام جہاں کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے اور نیمار سب ایک ساتھ کھیلیں اور ایسےکھیل کے افتتاح کے لیے آپ کو بطور مہمان مدعو کیا گیا ہو‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’پیرس سینٹ جرمین (PSG) اور ریاض الیون کے درمیان ناقابل یقین مقابلہ ہوا!‘

یہ پڑھیں : بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

متعلقہ خبریں