جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے پنجاب سے ڈاکٹرز مانگ لیئے

پنجاب سے

اسلام آباد : سیلابی ایمرجنسی میں سندھ میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے لیے پنجاب سے 380 ڈاکٹرز مانگ لیے گئے ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے سندھ کے کئی اضلاع پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جس کے باعث ملیریا، ڈینگی اور گیسٹرو کی وباء سمیت دیگر بیماریوں نے سیلاب متاثرہ افراد کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلئے رقم بڑھا کر 4 لاکھ روپے کردی : وزیر اعلیٰ پنجاب

محکمہ صحت نے سیکریٹری صحت اور چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رین ایمرجنسی اور سیلاب ایمرجنسی میں پنجاب سے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ 10 اضلاع میں ڈاکٹرز، اسٹاف نرس سمیت دیگر صحت کا عملہ ہنگامہ بنیادوں پر درکار ہے۔

متعلقہ خبریں