جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا لے جانیوالی ائیر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی

عمر

مشہور پاکستانی کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جانے والی ائیر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ آئی ایف اے 1264 فلپائن کے منیلا ائیرپورٹ سے کراچی آئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس طیارے نے 11:56 پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات کی ادائیگی پر آن کال انٹرنیشنل سے بک کی گئی ائیرایمبولینس جرمنی میں رجسٹرڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کی طبیعت پھر خراب، امریکا روانگی مؤخر

واشنگٹن میں ان کے معالج اور پاکستانی مشہور اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے عمر شریف کے علاج کے سلسلے میں تمام اقدامات اٹھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں