جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

قد میں تین انچ اضافے کیلئے امریکی شہری نے کروڑوں روپے خرچ کردیے

قد

نیویارک: امریکی شہری نے قد میں تین انچ کا اضافہ کرنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے قد میں محض 3 انچ اضافے کیلئے انتہائی تکلیف درہ سرجری کروائی اور اس سرجری کیلئے 75 ہزار ڈالرز یعنی پونے دو کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی۔

امریکی شہری نے بینک سے لون لیکر سرجری کروائی اور اب اگلے پانچ برس تک وہ ہر ماہ 12 سو ڈالر قسط ادا کرکے قرض کی ادائیگی کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق سافٹ ویئر انجینئرنگ کی ڈگری کرنے والے شخص کا سرجری سے قبل قد 5 فٹ 8.5 انچ تھا، جس میں اب 3 انچ کا اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھنٹی بجانے پر امریکی شہری نے 3 بچوں کو گاڑی سے کچل دیا

سرجری کروانے والے امریکی شہری جان لوڈیل کا کہنا ہے کہ لمبے افراد کے لیے زندگی آسان ہوتی ہے اور دنیا ان کے سامنے جھک جاتی ہے اسی لیے میں نے اپنی ٹانگوں کو لمبا کرنے کی سرجری کرائی۔

اس سرجری میں مریض کی رانوں کی ہڈیوں کو توڑا جاتا ہے اور پھر ایڈجسٹ ایبل دھاتی کیل ان میں نصب کیے جاتے ہیں، یہ کیل مقناطیسی ریموٹ کنٹرول سے پھیلتے ہیں اور یہ عمل 3 ماہ تک جاری رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں