جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی ائیرپورٹ سے 4 کروڑ روپے کی ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

کراچی

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے جدہ جانے والے مسافر سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق مسافر نے اپنے ٹرالی بیگ میں ہیروئن مہارت سے چھپا رکھی تھی، مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 117 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اختر جہان کا تعلق ضلع مردان سے ہے۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں