جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کابل میں مسجد کے نزدیک دھماکہ، 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی

کابل

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں مسجد کے نزدیک دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا مسجد وزیر محمد اکبر خان کے نزدیک نمازیوں کے مسجد سے باہر نکلنے کے وقت ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا میگنیٹک ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے، مسجد وزیر خان غیر ملکی سفارتی مشن کے علاقے گرین زون میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان : کابل کی مسجد میں زور دار دھماکہ، 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

تاہم ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ خبریں