جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اور ڈیزل میں تیرہ روپے کا اضافہ

پانچ روپے

اسلام آباد : حکومت نے مہنگائی سے پسے عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرول پانچ روپے مزید مہنگا کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت دو سو باہتر روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی : اسحاق ڈار کی امریکہ اور دوست ممالک سے مدد کی درخواست

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تیرہ روپے اضافے کے بعد دو سو ترانوے روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ مٹی کا تیل دو روپے چھپن پیسے مہنگا ہو کر ایک سو نوے روپے انتیس پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ روز کیلئے ہوگا۔

متعلقہ خبریں