جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 25 پیسے کا اضافہ

ایک روپے 25 پیسے

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 25 پیسے اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔

ڈسکوز کی مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46 ہزار 289 ملین روپے کی درخواست جمع کروائی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 23-2022 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے ایوریج 47 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا ہے، جو کہ جون 2023 تک لاگو ہے۔ تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی نسبت 78 پیسے فی یونٹ صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بِل میں کمی کرنے کے طریقے

اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہو گا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں