جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

لڑکی کی ہلاکت پر مظاہروں کیخلاف کارروائی کا عندیہ، دشمنوں کا مقابلہ کیا جائے گا : ایرانی فوج

دشمنوں کا مقابلہ

تہران : ایران کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ مایوس کن کارروائیاں شیطانی حکمت عملی کا حصہ ہیں، دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔

ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں غیر موزوں لباس پہننے کے الزام میں زیر حراست موت کا شکار ہونے والی 22 سالہ مہسا امینی کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خاتون کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے، ایران نے انسٹاگرام اور واٹس ایپ بلاک کردیئے

مظاہرین کا الزام ہے کہ لڑکی پولیس تشدد کے باعث جاں بحق ہوئی۔ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ مہسا کو کوئی بیماری نہیں تھی تو دل کا دورہ پڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

اب ان مظاہروں کے حوالے سے ایران کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ وہ ملک میں سلامتی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے دشمنوں کا مقابلہ کرے گی۔ یہ مایوس کن کارروائیاں اسلامی حکومت کو کمزور کرنے کے لیے دشمن کی شیطانی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں