جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نوبیاہتا جوڑے پر نامعلوم شخص تیزاب پھینک کر فرار، دلہن کا چہرہ بازو اور ٹانگ جل گئیں

تیزاب پھینک

لودھراں : نوبیاہتا جوڑے پر نامعلوم شخص تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ دلہن کا چہرہ بازو اور ٹانگ جل گئیں۔ دلہن کی آنکھیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق بستی بھانی میں الطاف اور اس کی بیوی شریفاں کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی، رات دو بجے کے قریب نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر ان دونوں پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : گھریلو جھگڑے کے باعث بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا

ریسکیو رضاکاروں نے اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لودھراں منتقل کردیا۔ ڈاکٹر توقیر کا کہنا ہے کہ تیزاب سے جلنے والی دلہن کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے، بازو اور پیر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

دلہن کی آنکھوں کے متاثر ہونے کے بعد بہاول پور وکٹوریا اسپتال کے برن یونٹ ریفر کردیا۔ تیزاب سے شریفاں بی بی کا چالیس فیصد جسم جل چکا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں