جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اناج فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، 43 افراد زندہ جل گئے: نئی دہلی

اناج فیکٹری

نئی دہلی: اناج فیکٹری میں صبح سویرے خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، 43 افراد زندہ جل گئے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی اناج فیکٹری میں صبح سویرے خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، جس وجہ سے 43 افراد زندہ جل گئے اور 50 کو بچا لیا گیا۔ آگ بجھانے کے لیے 15 فائرٹینڈر اور کئی سو رضا کار کوششیں کررہےہیں۔

صبح سویرے یہ دل دوز واقعہ نئی دہلی کے علاقے رانی جھانسی سڑک پر واقع اناج فیکٹری میں پیش آیا، جہاں 43 مزدور زندہ جل گئے۔ ریسکیو رضا کاروں نے 50 مزدوروں کو فیکٹری سے باحفاظت نکال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا : خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

آگ پر قابو پانے کے لیے 15 فائرٹینڈراور رضا کار کوششیں کررہےہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کا علاقہ مسلمان اکثریت کا حامل ہے اورمرنے والوں میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہوسکتی ہے، تاہم ابھی تک لاشوں کی شناخت کاسلسلہ شروع نہیں ہوا اور آگ لگنے کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔

متعلقہ خبریں