جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

17 جولائی کو چور بازاری اور غنڈہ گردی ہوئی تو انارکی پھیلے گی : شیخ رشید

17 جولائی کو

اسلام آباد : شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ اگر 17 جولائی کو سندھ کی طرح چور بازاری اور غنڈہ گردی ہوئی تو انارکی پھیلے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوابشاہ سے بیلٹ باکس اور پریذائیڈنگ افسران اٹھا کے لے جاتے ہیں۔ لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخابات میں ذمہ داران بہتر انتظامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا صفایا کردیا : شرجیل میمن

انہوں نے کہا کہ اگر 17 جولائی کو اسی طرح کی چور بازاری اور غنڈہ گردی ہوئی تو انارکی پھیلے گی۔ ایسی صورتحال میں جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے، معیشت دم توڑ دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو تو کل پتہ لگ جانا چاہیے۔ اے این پی کو پتہ لگ گیا، بی اے پی کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔ کراچی میں انتخاب ہوئے گولیاں چلی اور لوگ مرے ہیں۔

متعلقہ خبریں