جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اے این ایف کی کارروائی، پانچ بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار

پانچ بین الصوبائی منشیات

کراچی : اے این ایف نے پانچ بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کو گرفتار لیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلروں کیخلاف آپریشن کے دوران پانچ بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے، منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کرلیں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان میں سعید احمد، میر حمزہ، میر محمد، فیصل اور گل داد شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف حیدرآباد اور سکھر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔ منشیات اسمگلروں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں