جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اے این ایف کی کارروائیاں، نشہ آور لاکھوں گولیوں سمیت بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد

نشہ آور لاکھوں

کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران  نشہ آور لاکھوں گولیوں سمیت بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ٹول پلازہ پر ٹرک کی تلاشی کے دوران ایک منشیات فروش گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم سے 6 کلو سے زائد ہیروئن، 7 کلو سے زائد آئس اور دیگر منشیات برآمد کرلی گئی۔

حب ریور روڈ پر آئل ٹینکر اور رکشہ سے 16 کلو چرس پکڑی گئی۔ کارروائی کے دوران 3 منشیات فروش عبدالماجد، بابر اور دوست محمد گرفتار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ اور گوادر سے منشیات کراچی میں سپلائی کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار

کورنگی میں کوریئر کمپنی پر مارے گئے چھاپے میں ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان نے مہارت سے لیڈیر سوٹ میں منشیات چھپائی ہوئی تھی۔

کراچی پورٹ پر کارروائی کے دوران دو کنٹینروں سے ممنوعہ نشہ آور لاکھوں گولیاں برآمد کرلیں گئیں۔ ماربل کے کنٹینر سعودی عرب کے لیے بک کروائے گئے تھے۔ گولیوں کی مالیت کروڑوں ڈالر ہے۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم معراج الدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں