جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

72 یونیورسٹیوں کے 15 طلباء کو فلم سازی میں ڈپلومہ اسکالر شپس دینے کا اعلان

اسکالر

اسلام آباد : پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حوالے سے نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) ہائی اچیورز اسکالر شپ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں 72 یونیورسٹیوں کے 15 طلباء کو ڈپلومہ اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا گیا۔ ایوارڈ جیتنے والے طلباء کو فلم سازی میں ایک سالہ اسکالر شپ پروگرام کیلئے نیویارک فلم اکیڈمی آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے پاکستان کے اصل تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے ایسی تقریبات کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : سعودی سفارتخانے پر دستی بم حملے میں ملوث ملزم گرفتار

وفاقی وزیر اطلاعات نے حاضرین سے اپنے خطاب کے دوران ہائی اچیورز کو مبارکباد دی اور این اے ایس ایف ایف 2022ء کے تھیم سمندر سے پہاڑ (Oceans to Mountains) کا بھی اعلان کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئی تھیم پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں سہولت فراہم کرے گی۔

تقریب میں ایوارڈ جیتنے والوں کے اہل خانہ کے علاوہ پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی ایس پی آر نے گزشتہ برس این اے ایس ایف ایف مقابلے کا اہتمام کیا تھا۔ وزیراعظم گزشتہ برس ہائی اچیورز ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

متعلقہ خبریں