جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ میں سبزی منڈیاں دن 12 بجے سے رات 12 تک بند کرنے کے اعلان

رات 12

کراچی : سندھ حکومت نے سبزی منڈیوں کو 12 بجے سے رات 12 تک بند کرنے کے اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے کی سبزی منڈیوں میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سبزی منڈیاں دن 12 بجے سے رات 12 تک بند کرنے کے اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا کراچی میں کرفیو لگانے کا عندیہ، سیاسی جماعتوں سے مشاورت

وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ سبزی منڈیاں رات 12 بجے سے دن 12 بجے تک کھلی رہیں گی، اوقات کار کم ہونے سے پھل اور سبزی کی ترسیل پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ فیصلے کا مقصد سبزی منڈیوں میں خریداروں اور مزدوروں کو وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین و منتظمین حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بند رہنے والے 12 گھنٹے کے دوران منڈیوں میں صفائی اور جراثیم کش اسپرے کئے جائیں۔ تمام انتظامات کی نگرانی چئیرمینز اور ایڈمنسٹریٹرز خود کریں۔

متعلقہ خبریں