کراچی : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز کے تمام چارجز معاف کر دیئے گئے۔
وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پورٹس پر پھنسے کنٹینرز کے معاملے پر غور کیا گیا۔ شپنگ لائن کے کئی کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ ہمارے پاس کئی ہزار کنٹینرز کی فہرست موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں میئر بنانا ہمارا حق ہے : حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے 100 فیصد چارجز ہم معاف کر رہے ہیں۔ ہم نے بزنس کمیونٹی کو آگاہ کردیا ہے۔ ایسا کچھ نہیں کہ ساری شپنگ لائن اپنا بزنس بند کرنے جارہی ہیں۔ شپنگ لائنز کا کاروبار جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں پر کنٹینرز ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے پھنسے۔ خالی کنٹینرز دستیاب ہوئے تو فراہم کریں گے۔ ہمارے پاس کئی ہزار کنٹینرز کی لسٹ موجود ہے۔ آج نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔