جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مقبول ترین فلم سیریز ‘فاسٹ اینڈ فیورس’ کو ختم کرنے کا اعلان

فاسٹ

لاس انجلس: ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلم سیریز ‘فاسٹ اینڈ فیورس’ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

کار ریسنگ ایکشن کرائم تھرلر ہالی ووڈ فلمی سیریز فاسٹ اینڈ فیورس کی 11 فلم آخری ثابت ہوگی اس کے بعد اس سیریز کا سلسلہ ختم کردیا جائے گا۔

فاسٹ اینڈ فیورس‘ سیریز کی پہلی فلم 2001 میں ریلیز کی گئی تھی بعد ازاں یکے بعد دیگر سیریز آتی رہیں اور اب تک مجموعی طور پر 8 فلمیں ریلیز کی جاچکی ہیں۔

ایکشن کرائم ڈراما فلم فاسٹ اینڈ فیورس کی پہلی فلم 2001، دوسری 2003، تیسری 2006، چوتھی 2009، پانچویں 2011، چھٹی 2013، ساتویں 2015 اور آٹھویں 2017 میں ریلیز ہوئی۔

سیریز کی نویں فلم رواں سال مئی میں ریلیز کی جانی تھی مگر کرونا کے باعث اس کی نمائش 2021 تک ملتوی کردی گئی۔ تاہم اب 9 کے بعد 10ویں اور 11ویں فلمیں سیریز کی آخری ثابت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز بھی مشکلات کا شکار

مذکورہ سیریز کی مختلف فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے والے ‘جسٹن’ نے تصدیق کی ہے کہ گیارہویں فلم سیریز کی آخری فلم ہوگی، جسٹن نے سیریز کی تیسری، چوتھی، پانچویں، چھٹی اور آنے والی نویں فلم کی ہدایات دی ہیں اور وہ ہی سیریز کی آخری دونوں یعنی دسویں اور گیارہویں فلم کی ہدایات بھی دیں گے۔

خیال رہے کہ سیریز تو ختم کردی جائے گی لیکن اس کے کرداروں پر مستقبل میں فلمیں بنتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں