جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک میں مزید ایک ہزار 21 افراد عالمی وباء کورونا سے متاثر

مزید ایک ہزار 21

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید ایک ہزار 21 نئے کیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 ہزار 578 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 21 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : انسداد مہم بروقت شروع نہیں کی گئی، پنجاب میں ڈینگی قیامت ڈھا رہا ہے : حمزہ شہباز

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 60 ہزار 669 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اشارعیہ 34 فیصد رہی، 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں