جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں مزید 106 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

مزید 106

کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا وائرس نے مزید 106 افراد کو متاثر کردیا ہے۔

بلوچستان میں کورونا کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 106 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ ایک جان مزید جان بھی چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : چودہ روز بعد کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے : وزیر اعلیٰ سندھ

صوبے بھر میں وائرس میں مبتلاء افراد کی تعداد 3 ہزار 74 ہوگئی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 39 تک جا پہنچی ہے۔ 724 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

395 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہے، وائرس میں مبتلاء 2 ہزار 294 افراد مختلف آئیسولیشن وارڈ اور گھروں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں