جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک بھر میں کورونا سے مزید 108 افراد جاں بحق

مزید 108

اسلام آباد : کورونا وائرس مزید 108 پاکستانیوں کی زندگی چھین گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 467 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 198 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 108 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی وجہ گنجان آبادی ہوسکتی ہے : ڈبلیو ایچ او

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہزار 537 ہوگئی، جبکہ اب تک 8 لاکھ 37 ہزار 523 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 3 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں