جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک بھر میں کورونا سے مزید ایک ہزار 119 افراد متاثر

مزید ایک ہزار 119

اسلام آباد : ملک بھر میں مزید ایک ہزار 119 افراد میں کورونا کی تصدیق کردی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 37 ہزار 196 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 119 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا بھارتی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے سے انکار

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار 874 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 44 ہزار 146 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں