جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ میں کورونا کے مزید ایک ہزار 215 کیسز رپورٹ

ایک ہزار 215

کراچی : سندھ میں کورونا وائرس کی خراب صورتحال میں بہتری نہیں آرہی، صوبے میں مزید ایک ہزار 215 کیسز کی تصدیق کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ائیرپورٹس پر ریپڈ ٹیسٹ کا آغاز

صوبے میں اموات کی تعداد 4 ہزار 690 ہوگئی۔ اب تک 2 لاکھ 88 ہزار 900 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت ایک ہزار 620 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 575 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں