جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں مزید 124 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

مزید 124

کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 124 کیس سامنے آگئے ہیں۔

محکمہ صحت حکومت بلوچستان نے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے مطابق صوبے میں مزید 124 افراد میں مرض کی تصدیق ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 ہزار 198 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کچھ نہیں کہہ سکتے کورونا وباء کب تک رہے گی : اجمل وزیر

وائرس کا شکار مزید 38 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں، صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 762 ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 39 ہے۔ صوبے بھر میں اب تک مجموعی طور پر 20 ہزار 383 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں