جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک میں کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق

مزید 16 افراد

اسلام آباد : ملک بھر میں عالمی وباء کورونا مزید 16 افراد کی جان لے گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 334 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 622 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کی اکثریت نے جام صاحب کو مسترد کردیا ہے: ثناء اللہ بلوچ

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 324 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 66 ہزار 826 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اشارعیہ 40 فیصد رہی، ایک ہزار 690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں