جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد انتقال کرگئے

ملک انتقال

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 31 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 31 افراد انتقال کرگئے ہیں، کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار307 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کورونا وائرس کے باعث مزید 65 افراد زندگی سے محروم ہوگئے

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ایک ہزار 404 نئے کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں، کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 29 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار635 ہے، ملک میں 24 گھنٹے میں 34 ہزار 475 ٹیسٹ کیے گئے۔

متعلقہ خبریں