جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد زندگی سے محروم

کورونا سے مزید

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا سے اموات میں واضح کمی آگئی، تاہم مزید 40 افراد موت کا شکار بن گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار 348 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 2 ہزار 167 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا سے مزید 71 افراد انتقال کرگئے

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہزار 246 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 26 ہزار 8 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اشارعیہ 22 فیصد رہی، جبکہ 4 ہزار 840 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں