جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 62 کیسز کی تصدیق

مزید 4 ہزار 62

اسلام آباد : ملک بھر میں مزید 4 ہزار  62عالمی وباء سے متاثر ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 161 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار  62نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : پیسوں کے عیوض کورونا کا سرٹیفیکیٹ بنوانے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہزار 497 ہوگئی، جبکہ اب تک 11 لاکھ 94 ہزار 198 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں