جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 47 افراد جان سے چلے گئے

مزید 47 افراد

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا نے مزید 47 افراد کو زندگی سے محروم کردیا۔

نیشنل کمانڈ کے اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31 ہزار 905 ٹیسٹ کے نتیجوں کے ذریعے 958 کیسز رپورٹ ہوگئے، جبکہ مزید 47 افراد انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا کا شکار بن گئے

کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 380، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 824 اور 5 لاکھ 27 ہزار 61 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں