جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں مزید 532 افراد کورونا سے متاثر، وائرس کے باعث مزید 8 افراد زندگی سے محروم

مزید 532

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا نے مزید 532 افراد کا شکار کرلیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے ذریعے مزید 532 مریض سامنے آگئے ہیں، جبکہ مزید 8 قیمتی جانیں بھی وائرس کا شکار ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا ویکسن کی انسانوں پر آزمائش شروع

ملک بھرمیں کورونا کے ریکارڈ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 418 ہوگئی ہے، جبکہ 6 ہزار 432 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 70 ہے۔

متعلقہ خبریں