جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں کورونا کے مزید 65 شکار، متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 885 ہوگئی

ہزار 885

کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 885 ہوگئی۔

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 65 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 885 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں دو جون تک توسیع، تاجروں نے نیا ںوٹیفیکیشن مسترد کردیا

مہلک وباء سے اب تک 38 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ 2 ہزار 239 افراد مختلف آئی سولیشن وارڈ اور گھروں میں زیر علاج ہیں۔

وائرس میں مبتلاء 608 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 336 افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں