جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 68 اموات

مزید 68

اسلام آباد : ملک میں کورونا نے مزید 68 افراد کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 626 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 2 ہزار 928 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس متحرک، چند گھنٹوں میں چھ پولیس مقابلے، تین ڈاکو ہلاک، تین گرفتار

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہزار 72 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 18 ہزار 749 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 اشارعیہ 8 فیصد رہی، جبکہ 4 ہزار 960 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں