جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا سے مزید 74 افراد لقمہ اجل بن گئے

پاکستان میں افراد

ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 4 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نئے کیسز میں حیدر آباد پہلے نمبر پر آگیا۔

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے ایک دن میں 74 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ملک میں کورونا وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد انتقال کرگئے

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 563 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 33 ہزار 820 ہوگئی ہے جن میں سے 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91 اعشاریہ 6 فیصد ہے، ملک میں اب تک کورونا کا شکار ہونے والے 5 لاکھ 37 ہزار 477 افراد میں سے 4 لاکھ 92 ہزار 207 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں